المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب عامر الشعبي، عن جابر بن سمرة باب: عامر شعبی کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1786
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْحَلِيمِ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا مُبَشِّرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ح وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثنا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَزِينٍ كِلَاهُمَا، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أَشْوَعَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ السُّوَائِيِّ، قَالَ: جِئْتُ مَعَ أَبِي إِلَى الْمَسْجِدِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «يَكُونُ مِنْ بَعْدِي اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً» ثُمَّ خَفَضَ صَوْتَهُ فَلَمْ أَدْرِ مَا يَقُولُ، فَقُلْتُ لِأَبِي: مَا يَقُولُ؟ قَالَ: «كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ»ترجمہ
شعبی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر بن سمرہ سوائی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اپنے والد کے ساتھ مسجد آیا جبکہ نبی کریم ﷺ خطبہ دے رہے تھے، تو میں نے آپ ﷺ کو فرماتے سنا: ”میرے بعد بارہ خلیفہ ہوں گے“، پھر آپ ﷺ نے اپنی آواز پست کر دی تو مجھے معلوم نہ ہوا کہ آپ ﷺ کیا فرما رہے ہیں، تو میں نے اپنے والد سے پوچھا: آپ ﷺ کیا فرما رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“