المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الكريم بن الحارث المصري، عن المستورد باب: عبدالکریم بن حارث مصری کی سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مِقْلَاصٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، ح وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَتَوَيْهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ، ثنا عَمِّي عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ الْحَارِثِ، أَنَّ الْمُسْتَوْرِدَ بْنَ شَدَّادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «تَقُومُ السَّاعَةُ وَالرُّومُ أَكْثَرُ النَّاسِ» فَبَلَغَ ذَلِكَ عَمْرُو بْنَ الْعَاصِ فَقَالَ: «مَا هَذِهِ الْأَحَادِيثُ الَّتِي تُذْكَرُ عَنْكَ؟» فَقَالَ لَهُ الْمُسْتَوْرِدُ: قُلْتُ الَّذِي سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ عَمْرٌو: «لَئِنْ قُلْتَ ذَاكَ لِأَحْلَمِ النَّاسِ عِنْدَ فِتْنَةٍ، وَأَصْبَرِ النَّاسِ عِنْدَ مُصِيبَةٍ، وَخَيْرِ النَّاسِ لِضُعَفَائِهِمْ وَلِمَسَاكِينِهِمْ»سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”قیامت اس حال میں قائم ہو گی کہ روم (رومی) لوگوں میں سب سے زیادہ ہوں گے۔“ یہ بات سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو انہوں نے کہا: یہ کیسی احادیث ہیں جو تم سے نقل کی جاتی ہیں؟ سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: میں نے وہی کہا ہے جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے۔ اس پر سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر تم نے یہ بات کہی ہے تو بےشک یہ وہ لوگ ہیں جو فتنے کے وقت سب سے زیادہ بردبار، مصیبت کے وقت سب سے زیادہ صبر کرنے والے، اور اپنے کمزوروں اور مسکینوں کے ساتھ سب سے بہتر سلوک کرنے والے ہوں گے۔“