المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
وقاص بن ربيعة، عن المستورد باب: وقاص بن ربیعہ کی سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17866
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِي الْمِصِّيصِيُّ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ، قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ الْحِمْصِيُّ، ثنا بَقِيَّةُ، عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ وَقَّاصِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ أَنَّهُ حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ أَكَلَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ أَكْلَةً فِي الدُّنْيَا، أَطْعَمَهُ اللهُ مِثْلَهَا فِي جَهَنَّمَ، وَمَنْ كُسِيَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ ثَوْبًا كَسَاهُ اللهُ مِثْلَهُ مِنْ جَهَنَّمَ، وَمَنْ قَامَ بِمُسْلِمٍ مَقَامَ رِيَاءٍ أَقَامَهُ اللهُ مَقَامَ سُمْعَةٍ وَرِيَاءٍ»ترجمہ
سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے دنیا میں کسی مسلمان کے ذریعے کوئی نوالہ کھایا، اللہ اسے اسی جیسا نوالہ جہنم میں کھلائے گا، اور جس نے کسی مسلمان کے ذریعے کوئی کپڑا پہنا، اللہ اسے جہنم سے اسی جیسا کپڑا پہنائے گا، اور جس نے کسی مسلمان کے ساتھ دکھاوے کے لیے کوئی مقام حاصل کیا، اللہ اسے شہرت اور دکھاوے کے مقام پر کھڑا کرے گا۔“