المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حديج بن عمرو، عن المستورد باب: حدیج بن عمرو کی سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17861
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ حُدَيْجِ بْنِ أَبِي عَمْرٍو، قَالَ: سَمِعْتُ الْمُسْتَوْرِدَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ لِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلًا، وَإِنَّ أَجَلَ أُمَّتِي مِائَةُ سَنَةٍ، فَإِذَا مَرَّتْ عَلَى أُمَّتِي مِائَةُ سَنَةٍ أَتَاهَا مَا وَعَدَهَا اللهُ» قَالَ ابْنُ لَهِيعَةَ: «يَعْنِي كَثْرَةَ الْفِتَنِ»ترجمہ
سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”بےشک ہر امت کی ایک مقررہ مدت ہوتی ہے، اور میری امت کی مدت سو سال ہے، پس جب میری امت پر سو سال گزر جائیں تو اسے وہ کچھ آ پہنچے گا جس کا اللہ نے اس سے وعدہ کیا ہے۔“
ابن لہیعہ کہتے ہیں: اس سے مراد فتنوں کی کثرت ہے۔