حدیث نمبر: 1785
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ قَزَعَةَ، ثنا حُصَيْنُ بْنُ نُمَيْرٍ، ثنا حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ أَبِي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَزَالُ هَذِهِ الْأُمَّةُ مُسْتَقِيمٌ أَمْرُهَا حَتَّى يَكُونَ اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً» ، ثُمَّ قَالَ كَلِمَةً خَفِيَّةً، فَقُلْتُ لِأَبِي: مَا قَالَ؟ قَالَ: «كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ»
ترجمہ

شعبی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اپنے والد کے ساتھ نبی کریم ﷺ کے پاس پہنچا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس امت کا معاملہ ہمیشہ سیدھا رہے گا یہاں تک کہ بارہ خلیفہ ہوں“، پھر آپ ﷺ نے ایک مدھم بات فرمائی، تو میں نے اپنے والد سے پوچھا: آپ ﷺ نے کیا فرمایا؟ فرمایا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1785
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 196، حدیث 1798