حدیث نمبر: 1784
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، ثنا جَرِيرٌ، عَنِ الْمُغِيرَةِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «لَا يَزَالُ أَمْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ ظَاهِرًا حَتَّى يَقُومَ اثْنَا عَشَرَ» ، وَقَالَ كَلِمَةً خَفِيَتْ عَلَيَّ، وَكَانَ أَبِي أَدْنَى إِلَيْهِ مَجْلِسًا مِنِّي فَقُلْتُ: مَا قَالَ؟ قَالَ: «كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ»
ترجمہ

شعبی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس تھا تو میں نے آپ ﷺ کو فرماتے سنا: ”اس امت کا معاملہ ہمیشہ غالب رہے گا یہاں تک کہ بارہ خلیفہ قائم ہوں“، پھر آپ ﷺ نے ایک ایسی بات فرمائی جو مجھ سے چھپی رہی، اور میرے والد آپ ﷺ سے مجھ سے زیادہ قریب بیٹھے تھے، تو میں نے پوچھا: آپ ﷺ نے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1784
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 196، حدیث 1797