❮
❯
حدیث نمبر: 17834
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو مَعْمَرٍ الْمُقْعَدُ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، ثنا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ، حَدَّثَنِي حَنْظَلَةُ بْنُ عَلِيٍّ، أَنَّ مِحْجَنَ بْنَ الْأَدْرَعِ حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَإِذَا هُوَ رَجُلٌ قَدْ قَضَى صَلَاتَهُ وَهُوَ يَتَشَهَّدُ وَهُوَ يَقُولُ: اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِاللهِ الْأَحَدِ الصَّمَدِ الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ، أَنْ تَغْفِرَ لِي ذُنُوبِي إِنَّكَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قَدْ غُفِرَ لَهُ، قَدْ غُفِرَ لَهُ، قَدْ غُفِرَ لَهُ»
ترجمہ

سیدنا محجن بن ادرع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں داخل ہوئے تو ایک شخص اپنی نماز پوری کر چکا تھا اور تشہد میں بیٹھا یہ کہہ رہا تھا: اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں، اللہ کے واسطے سے، جو ایک ہے، بے نیاز ہے، جس نے نہ کسی کو جنا اور نہ وہ کسی سے جنا گیا، اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے، کہ تو میرے گناہ بخش دے، بےشک تو بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے بخش دیا گیا، اسے بخش دیا گیا، اسے بخش دیا گیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17834
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 296، حدیث 703