المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب عامر الشعبي، عن جابر بن سمرة باب: عامر شعبی کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1782
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا مُجَالِدٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «لَنْ يَزَالَ هَذَا الدِّينُ عَزِيزًا مَنِيعًا ظَاهِرًا عَلَى مَنْ نَاوَأَهُ حَتَّى يَمْلِكَ اثْنَا عَشَرَ كُلُّهُمْ» ثُمَّ لَغَطَ النَّاسُ وَتَكَلَّمُوا فَلَمْ أَفْهَمْ قَوْلَهُ بَعْدَ: كُلُّهُمْ، فَقُلْتُ لِأَبِي: يَا أَبَتَاهُ، مَا بَعْدَ قَوْلِهِ: كُلُّهُمْ؟ قَالَ: «كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ»ترجمہ
شعبی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ایک دن ہمیں خطبہ دیا، تو میں نے آپ ﷺ کو فرماتے سنا: ”یہ دین ہمیشہ عزت والا، ناقابل تسخیر اور اپنے مخالفوں پر غالب رہے گا یہاں تک کہ بارہ خلفاء حکومت کریں، وہ سب...“ پھر لوگوں میں شور ہوگیا اور وہ باتیں کرنے لگے تو میں 'وہ سب' کے بعد کی بات نہ سمجھ سکا، تو میں نے اپنے والد سے پوچھا: اے ابا جان، 'وہ سب' کے بعد کیا فرمایا؟ فرمایا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“