المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب عامر الشعبي، عن جابر بن سمرة باب: عامر شعبی کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1781
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَلَّافُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ، ثنا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «يَكُونُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ اثْنَا عَشَرَ قَيِّمًا لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَذَلَهُمْ» ثُمَّ هَمَسَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَلِمَةٍ لَمْ أَسْمَعْهَا، فَقُلْتُ لِأَبِي: مَا الْكَلِمَةُ الَّتِي هَمَسَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: «كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ»ترجمہ
شعبی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اپنے والد کے ساتھ نبی کریم ﷺ کے پاس تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس امت کے بارہ ذمہ دار ہوں گے، انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا جو انہیں چھوڑ دے“، پھر رسول اللہ ﷺ نے آہستہ سے کوئی بات کہی جو میں نہ سن سکا، تو میں نے اپنے والد سے پوچھا: نبی کریم ﷺ نے آہستہ سے کیا بات کہی؟ فرمایا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“