المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مطلب بن ربيعة بن الحارث بن عبد المطلب بن هشام بن عبد مناف " ويقال: عبد المطلب، والصواب: المطلب، ومات بدمشق، وكان يسكن بها، فتوفي سنة إحدى وستين " باب: سیدنا مطلب بن ربیعہ بن حارث بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف رضی اللہ عنہ (یہ بھی کہا گیا: عبدالمطلب، صحیح نام مطلب ہے؛ دمشق میں مقیم رہے اور وہیں اکسٹھ ہجری میں وفات پائی)
حدیث نمبر: 17812
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: بَعَثَ الْعَبَّاسُ ابْنَهُ الْفَضْلَ وَبَعَثَنِي أَبِي رَبِيعَةُ بْنُ الْحَارِثِ، فَانْطَلَقْنَا حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ مِثْلَهُ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» سَجَدَ فِي النَّجْمِ فَسَجَدَ النَّاسُ مَعَهُ " قَالَ الْمُطَّلِبُ: «وَلَمْ أَسْجُدْ مَعَهُمْ» - وَهُوَ يَوْمَئِذٍ مُشْرِكٌ - قَالَ الْمُطَّلِبُ: «فَلَا أَدَعُ أَنْ أَسْجُدَ فِيهَا أَبَدًا»ترجمہ
سیدنا عبدالمطلب بن ربیعہ بن حارث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے فضل کو بھیجا اور میرے والد ربیعہ بن حارث نے مجھے بھیجا، ہم چلے یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس پہنچ گئے، پھر راوی نے اسی جیسی حدیث بیان کی۔
سیدنا مطلب بن ابی وداعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا“ کہ آپ نے سورۃ النجم میں سجدہ کیا تو لوگوں نے بھی آپ کے ساتھ سجدہ کیا۔ مطلب کہتے ہیں: ”میں نے ان کے ساتھ سجدہ نہیں کیا“ - اس وقت وہ مشرک تھے - مطلب کہتے ہیں: ”پھر میں نے کبھی اس سورت میں سجدہ کرنا نہیں چھوڑا۔“