المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الرحمن بن ميسرة، عن المقدام بن معدي كرب باب: عبدالرحمٰن بن میسرہ کی سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17788
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ، وَأَبُو زَيْدٍ الْحَوْطِيَّانِ قَالَا: ثنا أَبُو الْمُغِيرَةِ، ثنا حَرِيزُ بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَيْسَرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ الْمِقْدَامَ بْنَ مَعْدِي كَرِبٍ يَقُولُ: «أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَضُوءٍ» فَتَوَضَّأَ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا فَمَضْمَضَ، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ: ظَاهِرِهِمَا وَبَاطِنِهِمَا وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا "ترجمہ
عبدالرحمٰن بن میسرہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: ”رسول اللہ ﷺ کے پاس وضو کا پانی لایا گیا، آپ ﷺ نے وضو کیا، اپنی ہتھیلیاں تین بار دھوئیں، پھر اپنا چہرہ تین بار دھویا، پھر اپنے بازو تین بار دھوئے، اور کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا تین تین بار، پھر اپنے سر اور اپنے دونوں کانوں کا مسح کیا - ان کے باہر اور اندر کا - اور اپنے پاؤں تین تین بار دھوئے۔“