المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شريح بن عبيد الحضرمي، عن المقدام بن معدي كرب باب: شریح بن عبید حضرمی کی سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17786
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ الطَّبَرَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ زُرْعَةَ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْمِقْدَامِ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَكُونُ رَجُلٌ عَلَى قَوْمٍ إِلَّا جَاءَ يَقْدُمُهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بَيْنَ يَدَيْهِ رَايَةٌ يَحْمِلُهَا، وَهُمْ يَتَّبِعُونَهُ فَيُسْأَلُ عَنْهُمْ وَيُسْأَلُونَ عَنْهُ»ترجمہ
سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”کوئی بھی آدمی کسی قوم پر حکمران نہیں بنتا مگر وہ قیامت کے دن اپنے آگے ایک جھنڈا اٹھائے ان کی قیادت کرتا ہوا آئے گا، اور وہ اس کے پیچھے چلیں گے، پھر ان کے بارے میں اس سے سوال کیا جائے گا اور اس کے بارے میں ان سے سوال کیا جائے گا۔“