المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خالد بن معدان، عن المقدام باب: خالد بن معدان کی سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17774
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ خَلَفٍ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، حَدَّثَتْنِي أُمُّ عَبْدِ اللهِ بِنْتُ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ أَبِيهَا، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبٍ الْكِنْدِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ» اللهَ يُوصِيكُمْ بِأُمَّهَاتِكُمْ، إِنَّ اللهَ يُوصِيكُمْ بِأُمَّهَاتِكُمْ، إِنَّ اللهَ يُوصِيكُمْ بِآبَائِكُمْ، إِنَّ اللهَ يُوصِيكُمْ بِالْأَقْرَبِ فَالْأَقْرَبِ "ترجمہ
سیدنا مقدام بن معدی کرب کندی رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں: ”بےشک اللہ تمہیں تمہاری ماؤں کے بارے میں وصیت کرتا ہے، بےشک اللہ تمہیں تمہاری ماؤں کے بارے میں وصیت کرتا ہے، بےشک اللہ تمہیں تمہارے باپوں کے بارے میں وصیت کرتا ہے، بےشک اللہ تمہیں قریب ترین رشتے داروں کے بارے میں وصیت کرتا ہے۔“