المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خالد بن معدان، عن المقدام باب: خالد بن معدان کی سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17773
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ ثَوْرٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ» اللهَ يُوصِيكُمْ بِأُمَّهَاتِكُمْ، إِنَّ اللهَ يُوصِيكُمْ بِأُمَّهَاتِكُمْ، إِنَّ اللهَ يُوصِيكُمْ بِآبَائِكُمْ، إِنَّ اللهَ يُوصِيكُمْ بِالْأَقْرَبِ فَالْأَقْرَبِ "ترجمہ
سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بےشک اللہ تمہیں تمہاری ماؤں کے بارے میں وصیت کرتا ہے، بےشک اللہ تمہیں تمہاری ماؤں کے بارے میں وصیت کرتا ہے، بےشک اللہ تمہیں تمہارے باپوں کے بارے میں وصیت کرتا ہے، بےشک اللہ تمہیں قریب ترین رشتے داروں کے بارے میں وصیت کرتا ہے۔“