المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عامر الهوزني، عن المقدام باب: ابوعامر ہوزنی کی سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17761
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زِبْرِيقٍ، ثنا أَبِي، ح وَحَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ وَثِيمَةَ الْمِصْرِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زِبْرِيقٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، أَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ، ثنا رَاشِدُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ عَائِذٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ الْمِقْدَامَ حَدَّثَهُمْ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ تَرَكَ دَيْنًا أَوْ ضَيْعَةً فَإِلَيَّ، وَمَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِوَارِثِهِ، وَأَنَا مَوْلَى مَنْ لَا مَوْلَى لَهُ، أَفُكُّ عَانَهُ وَأَرِثُ مَالَهُ، وَالْخَالُ مَوْلَى مَنْ لَا مَوْلَى لَهُ، يَفُكُّ عَانَهُ، وَيَرِثُ مَالَهُ»ترجمہ
سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو کوئی قرض یا بے سہارا اہل و عیال چھوڑے وہ میرے ذمے ہے، اور جو مال چھوڑے وہ اس کے وارث کا ہے، اور میں اس شخص کا مولیٰ ہوں جس کا کوئی مولیٰ نہ ہو، میں اس کے قیدی کو چھڑاتا ہوں (یعنی اس کی دیت وغیرہ ادا کرتا ہوں) اور اس کے مال کا وارث بنتا ہوں، اور ماموں اس شخص کا مولیٰ ہے جس کا کوئی مولیٰ نہ ہو، وہ اس کے قیدی کو چھڑاتا ہے اور اس کے مال کا وارث بنتا ہے۔“