المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمير بن إسحاق، عن المقداد باب: عمیر بن اسحاق کی سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17743
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ الْعَبَّاسِ النَّرْسِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا صَالِحُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ وَرْدَانَ، قَالَا: ثنا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَوْنٍ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَبْعَثًا، فَلَمَّا رَجَعْتُ قَالَ لِي: «كَيْفَ تَجِدُ نَفْسَكَ» ؟ قُلْتُ: مَا زِلْتُ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّ مَعِيَ خَوَلًا لِي، وَأَيْمُ اللهِ، لَا أَعْمَلُ عَلَى رَجُلَيْنِ بَعْدَهَا أَبَدًاترجمہ
…انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ نے مجھے ایک مہم پر بھیجا، جب میں واپس آیا تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”تم اپنے آپ کو کیسا پاتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: میں اس مہم کی وجہ سے اتنا (بلند خیال میں مبتلا) ہو گیا تھا کہ مجھے لگا میرے ساتھ میرے اپنے غلام ہیں۔ اللہ کی قسم! اس کے بعد میں کبھی بھی دو آدمیوں کے معاملے میں امیر بن کر کام نہیں کروں گا۔