المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليمان بن يسار، عن المقداد باب: سلیمان بن یسار کی سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17730
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، ح وَحَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، كُلُّهُمْ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ الْمِقْدَادِ، أَنَّ عَلِيًّا أَمَرَهُ أَنْ يَسْأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرَّجُلِ إِذَا دَنَا مِنِ امْرَأَتِهِ، فَخَرَجَ مِنْهُ الْمَذْيُ، مَاذَا عَلَيْهِ؟ فَإِنَّ عِنْدِيَ ابْنَتَهُ، وَأَنَا أَسْتَحِيِي أَنْ أَسْأَلَهُ، قَالَ الْمِقْدَادُ: فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: «إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلْيَنْضَحْ فَرْجَهُ، وَلْيَتَوَضَّأْ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ»ترجمہ
سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں حکم دیا کہ وہ نبی کریم ﷺ سے اس آدمی کے بارے میں پوچھیں جو اپنی بیوی کے قریب جاتا ہے تو اسے مذی نکلتی ہے، اس پر کیا لازم ہے؟ کیونکہ ان کی بیٹی میرے نکاح میں ہے اور مجھے ان سے پوچھتے شرم آتی ہے۔ مقداد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس بارے میں پوچھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو ایسا ہو تو وہ اپنی شرمگاہ پر پانی چھڑکے، اور نماز کے وضو جیسا وضو کرے۔“