المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد الله بن عدي بن الخيار، عن المقداد باب: عبیداللہ بن عدی بن خیار کی سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَعْدٍ، ثنا عَمِّي، ثنا ابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَمِّهِ، أَخْبَرَنِي عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ اللَّيْثِيُّ ثُمَّ الْجُنْدَعِيُّ، أَنَّ عُبَيْدَ اللهِ بْنَ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ أَخْبَرَهُ، أَنَّ الْمِقْدَادَ بْنَ عَمْرٍو - كَانَ حَلِيفًا لِبَنِي زُهْرَةَ، وَكَانَ مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ لَقِيتُ رَجُلًا مِنَ الْكُفَّارِ، فَاقْتَتَلْنَا فَضَرَبَ إِحْدَى يَدَيَّ بِالسَّيْفِ فَقَطَعَهَا، ثُمَّ لَاذَ مِنِّي بِشَجَرَةٍ، فَقَالَ: أَسْلَمْتُ لِلَّهِ، أَقْتُلُهُ يَا رَسُولَ اللهِ بَعْدَ أَنْ قَالَهَا؟ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَقْتُلْهُ فَإِنْ قَتَلْتَهُ، فَإِنَّهُ بِمَنْزِلَتِكَ قَبْلَ أَنْ تَقْتُلَهُ، وَإِنَّكَ بِمَنْزِلَتِهِ قَبْلَ أَنْ يَقُولَ كَلِمَتَهُ الَّتِي قَالَ»سیدنا مقداد بن عمرو رضی اللہ عنہ - جو بنو زہرہ کے حلیف تھے اور بدر کی جنگ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ شریک تھے - نے بتایا کہ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! کیا خیال ہے اگر مجھے کافروں میں سے کوئی شخص ملے، ہم لڑ پڑیں، وہ تلوار سے میرا ایک ہاتھ کاٹ ڈالے، پھر وہ مجھ سے بچنے کے لیے ایک درخت کی آڑ میں چھپ جائے، اور کہے: میں اللہ کے لیے مسلمان ہو گیا، کیا میں اسے اس کے یہ کہنے کے بعد قتل کر دوں، یا رسول اللہ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے قتل مت کرو، کیونکہ اگر تم نے اسے قتل کیا تو وہ اس حالت میں ہو گا جس میں تم اسے قتل کرنے سے پہلے تھے، اور تم اس حالت میں ہو گے جس میں وہ اپنی کہی ہوئی بات کہنے سے پہلے تھا۔“