المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد الله بن عدي بن الخيار، عن المقداد باب: عبیداللہ بن عدی بن خیار کی سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ، أَنَّ عَطَاءَ بْنَ يَزِيدَ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عُبَيْدَ اللهِ بْنَ عَدِيٍّ أَخْبَرَهُ، أَنَّ الْمِقْدَادَ بْنَ عَمْرٍو أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ لَقِيتُ رَجُلًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَقَاتَلَنِي فَضَرَبَ إِحْدَى يَدَيَّ فَقَطَعَهَا، ثُمَّ لَاذَ مِنِّي بِشَجَرَةٍ، وَقَالَ: أَسْلَمْتُ لِلَّهِ، أَقْتُلُهُ بَعْدَ أَنْ قَالَهَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَقْتُلْهُ بَعْدَ أَنْ قَالَهَا» ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّهُ قَطَعَ إِحْدَى يَدَيَّ ثُمَّ قَالَ ذَلِكَ بَعْدَ أَنْ قَطَعَهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنْ قَتَلْتَهُ فَإِنَّهُ بِمَنْزِلَتِكَ قَبْلَ أَنْ تَقْتُلَهُ، وَإِنَّكَ بِمَنْزِلَتِهِ قَبْلَ أَنْ يَقُولَ كَلِمَتَهُ الَّتِي قَالَ»سیدنا مقداد بن عمرو رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! کیا خیال ہے اگر مجھے مشرکوں میں سے کوئی شخص ملے اور وہ مجھ سے لڑے، وہ میرا ایک ہاتھ کاٹ ڈالے، پھر وہ مجھ سے بچنے کے لیے ایک درخت کی آڑ میں چھپ جائے، اور کہے: میں اللہ کے لیے مسلمان ہو گیا، کیا میں اسے اس کے یہ کہنے کے بعد قتل کر دوں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے یہ کہنے کے بعد اسے قتل مت کرو۔“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس نے تو میرا ایک ہاتھ کاٹا، پھر کاٹنے کے بعد یہ بات کہی، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم نے اسے قتل کیا تو وہ اس حالت میں ہو گا جس میں تم اسے قتل کرنے سے پہلے تھے، اور تم اس حالت میں ہو گے جس میں وہ اپنی کہی ہوئی بات کہنے سے پہلے تھا۔“