المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
وما أسند جابر بن عتيك باب: سیدنا جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 1765
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَتِيكٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ خَرَجَ مُجَاهِدًا فِي سَبِيلِ اللهِ» ، ثُمَّ جَمَعَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ الثَّلَاثِ ثُمَّ قَالَ: «وَأَيْنَ الْمُجَاهِدُونَ؟، فَخَرَّ عَنْ دَابَّتِهِ فَمَاتَ فَقَدْ وَقَعَ أَجْرُهُ عَلَى اللهِ أَوْ مَاتَ حَتْفَ أَنْفِهِ فَقَدْ وَقَعَ أَجْرُهُ عَلَى اللهِ، ومَنْ قُتِلَ قَعْصًا فَقَدِ اسْتَوْجَبَ الْمَآبَ»ترجمہ
ابن عتیک اپنے والد سے روایت کرتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو اللہ کی راہ میں مجاہد بن کر نکلا“ - پھر آپ ﷺ نے اپنی تین انگلیاں ملا کر فرمایا - ”اور مجاہدین کہاں ہیں؟ تو اگر وہ اپنی سواری سے گر کر مر جائے تو اس کا اجر اللہ پر واجب ہوگیا، یا وہ فطری موت مر جائے تو بھی اس کا اجر اللہ پر واجب ہوگیا، اور جو لڑائی میں فوری طور پر مارا جائے تو وہ اپنے اچھے ٹھکانے کا مستحق ہوگیا۔“