المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
معاوية بن قرة، عن معقل بن يسار باب: معاویہ بن قرہ کی سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17642
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ هُودٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنَا الْمُسْتَلِمُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ رَجُلًا ذَكَرَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ أَصَابَ امْرَأَةً ذَاتَ جَمَالٍ وَمَنْصِبٍ، غَيْرَ أَنَّهَا لَا تَلِدُ فَنَهَاهُ عَنْهَا، ثُمَّ عَادَ فَنَهَاهُ عَنْهَا، وَقَالَ: «تَزَوَّجُوا الْوَلُودَ الْوَدُودَ فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمْ»ترجمہ
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے ذکر کیا کہ اسے ایک خوبصورت اور معزز خاندان کی عورت ملی ہے، مگر وہ بچہ جننے والی نہیں، تو آپ ﷺ نے اسے اس سے نکاح کرنے سے منع فرمایا۔ وہ دوبارہ آیا تو آپ ﷺ نے پھر منع فرمایا، اور فرمایا: ”زیادہ بچے جننے والی، محبت کرنے والی عورت سے نکاح کرو، کیونکہ میں تمہاری کثرت پر (دوسری امتوں کے مقابلے میں) فخر کرنے والا ہوں۔“