المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
معاوية بن قرة، عن معقل بن يسار باب: معاویہ بن قرہ کی سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17643
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ، كَانَ يَلْقَى مِنَ الْمَذْيِ شِدَّةً، فَسَدَّدَ رَجُلًا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ذَاكَ الْمَذْيُ، وَكُلُّ فَحْلٍ يَمْذِي، تَغْسِلُهُ بِالْمَاءِ وَتَوَضَّأْ وَصَلِّ»ترجمہ
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو مذی کی شدید تکلیف رہتی تھی، تو انہوں نے ایک شخص کو نبی کریم ﷺ کی طرف بھیجا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”یہ مذی ہے، اور ہر مرد سے مذی نکلتی ہے، اسے پانی سے دھو لو، پھر وضو کر کے نماز پڑھو۔“