❮
❯
حدیث نمبر: 17641
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ دَخَلَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ وَعَلَيْهِ خُفَّانِ، فَكَانَ أَوَّلَ مَنْ رَأَيْتُ عَلَيْهِ الْخُفَّيْنِ فِي الْإِسْلَامِ الْمُغِيرَةُ، فَجَعَلَ الْقَوْمُ يَمْسَحُونَهَا وَيَقُولُونَ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: هَذِهِ الْخِفَافُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّكُمْ» سَيَكْثُرُ لَكُمْ مِنَ الْخِفَافِ " قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، فَمَا تَأْمُرُنَا بِالْوُضُوءِ لِلصَّلَاةِ؟ قَالَ: «تَمْسَحُونَ أَوْ تَوَضَّؤُوا عَلَيْهَا»
ترجمہ

معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس تھے کہ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ داخل ہوئے، اور وہ موزے پہنے ہوئے تھے۔ تو اسلام میں سب سے پہلے جن کو میں نے موزے پہنے ہوئے دیکھا وہ مغیرہ رضی اللہ عنہ تھے۔ تو لوگ انہیں چھو کر دیکھنے لگے اور کہنے لگے: یہ کیا ہے؟ کہا گیا: یہ موزے ہیں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب تمہارے لیے موزے زیادہ ہو جائیں گے۔“ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! تو نماز کے لیے وضو کے بارے میں آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان پر مسح کر لیا کرو یا ان پر وضو کر لیا کرو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17641
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 218، حدیث 507