المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
معاوية بن قرة، عن معقل بن يسار باب: معاویہ بن قرہ کی سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17640
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا أَبُو شَيْبَةَ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ النَّحَّاسُ، ثنا خَالِدُ بْنُ عَجْلَانَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَيْسَ رَجُلٌ يَلِي قَوْمًا، ثُمَّ لَا يَحُوطُهُمْ كَمَا يَحُوطُ نَفْسَهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا أَدْخَلَهُ اللهُ نَارَ جَهَنَّمَ»ترجمہ
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو آدمی بھی کسی قوم کا ذمہ دار بنے اور ان کی حفاظت اپنے نفس اور اپنے گھر والوں کی طرح نہ کرے، اللہ تعالیٰ اسے جہنم کی آگ میں داخل کر دے گا۔“