المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد السلام بن أبي الجنوب، عن الحسن باب: عبدالسلام بن ابی جنوب کی حسن (بصری) سے روایات
حدیث نمبر: 17605
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ الصَّبَّاحِ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَا: ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا أَبُو ضَمْرَةَ أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ أَبِي الْجَنُوبِ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْمُسْلِمُونَ يَدٌ عَلَى مَنْ سِوَاهُمْ، تَتَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ، لَا يُقْتَلُ مُؤْمِنٌ بِكَافِرٍ، وَلَا ذُو عَهْدٍ فِي عَهْدِهِ»ترجمہ
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مسلمان اپنے غیروں کے مقابلے میں ایک ہاتھ ہیں، ان کے خون ایک دوسرے کے برابر ہیں، کوئی مومن کسی کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا، اور نہ کوئی معاہد اپنے عہد کی مدت میں۔“