المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
وما أسند جابر بن عتيك باب: سیدنا جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ کی مرویات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ ابْنِ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَتِيك، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: «مِنَ الْغَيْرَةِ مَا يُحِبُّ اللهُ، وَمِنَ الْغَيْرَةِ مَا يُبْغِضُ اللهُ، فَأَمَّا الْغَيْرَةُ الَّتِي يُحِبُّهَا اللهُ فَالْغَيْرَةُ فِي الرِّيبَةِ، وَأَمَّا الْغَيْرَةُ الَّتِي يُبْغِضُهَا اللهُ فَالْغَيْرَةُ فِي غَيْرِ رِيبَةٍ، وَإِنَّ مِنَ الْخُيَلَاءِ مَا يُحِبُّ اللهُ وَمِنْهَا مَا يُبْغِضُ اللهُ، فَأَمَّا الْخُيَلَاءُ الَّتِي يُحِبُّ اللهُ فَاخْتِيَالُ الرَّجُلِ نَفْسَهُ عِنْدَ الصَّدَقَةِ وَالْقِتَالِ، وَأَمَّا الْخُيَلَاءُ الَّتِي يُبْغِضُ اللهُ فَاخْتِيَالُهُ فِي الْبَغْيِ وَالْفُجُورِ»ابن جابر بن عتیک اپنے دادا جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”غیرت میں سے ایسی بھی ہے جسے اللہ پسند فرماتا ہے اور ایسی بھی ہے جسے اللہ ناپسند فرماتا ہے، تو وہ غیرت جسے اللہ پسند فرماتا ہے وہ شک و شبہ کے موقع پر کی جانے والی غیرت ہے، اور وہ غیرت جسے اللہ ناپسند فرماتا ہے وہ بلا وجہ کی غیرت ہے، اور اسی طرح تکبر میں سے بھی ایسا ہے جسے اللہ پسند فرماتا ہے اور ایسا بھی ہے جسے اللہ ناپسند فرماتا ہے، تو وہ تکبر جسے اللہ پسند فرماتا ہے وہ آدمی کا صدقہ دیتے اور لڑتے وقت اپنے آپ پر فخر کرنا ہے، اور وہ تکبر جسے اللہ ناپسند فرماتا ہے وہ ظلم اور نافرمانی میں تکبر کرنا ہے۔“