المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يونس بن عبيد، عن الحسن، عن معقل باب: یونس بن عبید کی، حسن (بصری) کے واسطے سے، سیدنا معقل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17589
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ، ثنا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ، مَرِضَ فَأَتَاهُ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ زِيَادٍ يَعُودُهُ، فَقَالَ لَهُ مَعْقِلٌ: لَأُحَدِّثَنَّكَ بِحَدِيثٍ لَمْ أُحَدِّثْكَ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَا مِنْ عَبْدٍ اسْتَرْعَاهُ اللهُ رَعِيَّةً، فَمَاتَ وَهُوَ غَاشٌّ لَهَا إِلَّا حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ»ترجمہ
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیمار ہوئے تو عبیداللہ بن زیاد ان کی عیادت کے لیے آیا۔ معقل رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: میں تمہیں ایک ایسی حدیث سناؤں گا جو پہلے نہیں سنائی، میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ”جس بندے کو بھی اللہ کسی رعیت کا نگہبان بنائے اور وہ اس کے ساتھ خیانت کرتے ہوئے مر جائے تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام کر دیتا ہے۔“