المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يونس بن عبيد، عن الحسن، عن معقل باب: یونس بن عبید کی، حسن (بصری) کے واسطے سے، سیدنا معقل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17588
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا عَتَّابُ بْنُ حَرْبٍ، عَنِ الْمُضَاءِ الْخَزَّازِ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: قَالَ مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ: كُنْتُ يَوْمَ بَيْعَةِ الرِّضْوَانِ رَافِعًا غُصْنًا مِنْ أَغْصَانِ الشَّجَرَةِ، عَنْ رَأْسِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُبَايِعُ النَّاسَ، «لَمْ يُبَايِعْهُمْ عَلَى الْمَوْتِ، بَايَعَهُمْ عَلَى أَنْ لَا يَفِرُّوا، وَكَانَ يُصَافِحُ النِّسَاءَ مِنْ تَحْتِ الثَّوْبِ»ترجمہ
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بیعتِ رضوان کے دن میں رسول اللہ ﷺ کے سر مبارک کے اوپر درخت کی ایک شاخ اٹھائے ہوئے تھا جبکہ آپ ﷺ لوگوں سے بیعت لے رہے تھے۔ ”آپ ﷺ نے ان سے موت پر بیعت نہیں لی تھی، بلکہ اس پر بیعت لی تھی کہ وہ بھاگیں گے نہیں، اور آپ ﷺ عورتوں سے کپڑے کے نیچے سے مصافحہ فرماتے تھے۔“