المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يونس بن عبيد، عن الحسن، عن معقل باب: یونس بن عبید کی، حسن (بصری) کے واسطے سے، سیدنا معقل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17584
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَالْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ، قَالَا: ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: بَيْنَمَا مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ يَتَغَدَّى إِذْ سَقَطَتْ مِنْهُ لُقْمَةٌ، فَأَخَذَهَا فَأَمَاطَ مَا كَانَ فِيهَا مِنَ الْأَذَى وَأَكَلَهَا، فَقِيلَ لَهُ: أَصْلِحَ اللهُ الْأَمِيرَ، إِنَّ هَؤُلَاءِ الْأَعْلَاجَ يَتَغَامَزُونَ مِنْ أَكْلِكَ اللُّقْمَةَ، وَبَيْنَ يَدَيْكَ هَذَا الطَّعَامُ، قَالَ: «إِنِّي لَمْ أَكُنْ لِأَدَعَ مَا سَمِعْتُ لِهَؤُلَاءِ الْأَعْلَاجِ، إِنَّا كُنَّا نُؤْمَرُ إِنْ أَحَدُنَا سَقَطَتْ لُقْمَتُهُ أَنْ يَأْخُذَهَا فَيُمِيطَ مَا كَانَ بِهَا مِنَ الْأَذَى وَيَأْكُلَهَا وَلَا يَدَعَهَا لِلشَّيْطَانِ»ترجمہ
…انہوں نے اسے اٹھایا، اس پر جو گندگی لگی تھی اسے صاف کیا اور کھا لیا۔ تو ان سے کہا گیا: اللہ امیر کی اصلاح فرمائے، یہ غیر مسلم لوگ آپ کے سامنے یہ کھانا رکھا ہونے کے باوجود آپ کے گرے ہوئے لقمہ کھانے پر آنکھوں ہی آنکھوں میں ایک دوسرے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا: ”میں اس بات کو نہیں چھوڑ سکتا جو میں نے سنی ہے، ان غیر مسلموں کی خاطر۔ ہمیں یہ حکم دیا جاتا تھا کہ اگر ہم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو وہ اسے اٹھائے، اس پر جو گندگی ہو اسے صاف کرے اور کھا لے، اور اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑے۔“