المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
المراسيل، عن معاذ بن جبل باب: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مرسل روایات
حدیث نمبر: 17508
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنْ مُعَاذٍ، أَنَّهُ قَدِمَ مِنَ الْيَمَنِ قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي قَدِمْتُ مِنْ عِنْدِ قَوْمٍ يَسْجُدُ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ، أَفَلَا نَفْعَلُ ذَلِكَ لَكَ؟ قَالَ: «لَوْ كُنْتُ آمُرُ بَشَرًا أَنْ يَسْجُدَ لِبَشَرٍ لَأَمَرْتُ النِّسَاءَ أَنْ يَسْجُدْنَ لِأَزْوَاجِهِنِّ»ترجمہ
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ یمن سے واپس آئے تو عرض کیا: یا رسول اللہ! میں ایسی قوم کے ہاں سے آیا ہوں جن میں سے بعض لوگ بعض کو سجدہ کرتے ہیں، تو کیا ہم آپ کے لیے ایسا نہ کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر میں کسی انسان کو کسی دوسرے انسان کے لیے سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورتوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہروں کو سجدہ کریں۔“