حدیث نمبر: 175
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَمْرُو بْنِ حَمَّادِ بْنِ طَلْحَةَ الْقَنَّادُ، ثنا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ يَقُولُ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: {أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ} [آل عمران: ١٤٤] وَاللهِ لَا نَنْقَلِبُ عَلَى أَعْقَابِنَا بَعْدَ إِذْ هَدَانَا اللهُ، وَاللهِ لَئِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ لَأُقَاتِلَنَّ عَلَى مَا قَاتَلَ عَلَيْهِ حَتَّى أَمُوتَ، وَاللهِ إِنِّي لَأَخُوهُ وَوَلِيُّهُ، وَابْنُ عَمِّهِ، وَوَارِثُهُ فَمَنْ أَحَقُّ بِهِ مِنِّي "
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ علی رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کی زندگی میں فرمایا کرتے تھے: بےشک اللہ عزوجل فرماتا ہے: ”کیا اگر وہ فوت ہو جائیں یا قتل کر دیے جائیں تو تم الٹے پاؤں پھر جاؤ گے؟“ [آل عمران: 144] اللہ کی قسم! ہم اللہ کی طرف سے ہدایت پانے کے بعد الٹے پاؤں نہیں پھریں گے۔ اللہ کی قسم! اگر وہ فوت ہو جائیں یا قتل کر دیے جائیں تو میں اسی چیز کے لیے لڑتا رہوں گا جس کے لیے وہ لڑے، یہاں تک کہ میں مر جاؤں۔ اللہ کی قسم! میں ان کا بھائی، ان کا دوست، ان کا چچازاد اور ان کا وارث ہوں، تو مجھ سے بڑھ کر ان کے مقام کا حقدار کون ہے؟

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / العشرة / حدیث: 175
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 107، حدیث 176