المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مصعب بن سعد، عن معاذ بن جبل باب: مصعب بن سعد کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17444
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، ثنا مِسْعَرٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: إِنْ كَانَ عُمَرُ لَمِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ مَا رَأَى فِي يَقَظَتِهِ أَوْ نَوْمِهِ فَإِنَّهُ حَقٌّ، وَإِنَّهُ قَالَ: " بَيْنَمَا أَنَا فِي الْجَنَّةِ إِذْ رَأَيْتُ فِيهَا دَارًا فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذِهِ؟ فَقِيلَ: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ "ترجمہ
مصعب بن سعد رحمہ اللہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: عمر رضی اللہ عنہ یقیناً اہل جنت میں سے ہیں، کیونکہ رسول اللہ ﷺ اپنی بیداری یا نیند میں جو کچھ بھی دیکھتے وہ حق ہوتا تھا، اور آپ ﷺ نے فرمایا تھا: ”میں جنت میں تھا کہ اچانک میں نے اس میں ایک گھر دیکھا، تو میں نے پوچھا: یہ کس کا ہے؟ تو مجھے بتایا گیا: یہ عمر بن خطاب کا ہے۔“