المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو بن ميمون الأودي، عن معاذ بن جبل باب: عمرو بن میمون اودی کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: كُنْتُ رَدِيفَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى حِمَارٍ يُقَالُ لَهُ: عُفَيْرٌ، فَقَالَ لِي: «يَا مُعَاذُ، هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ اللهِ عَلَى الْعِبَادِ؟ أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، وَحَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللهِ أَنْ لَا يُعَذِّبَ مَنْ لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا» ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَلَا أُبَشِّرُ النَّاسَ؟ فَقَالَ: «لَا تُبَشِّرْهُمْ فَيَتَّكِلُوا»…ابوالاحوص کے واسطے سے، وہ ابواسحاق سے، وہ عمرو بن میمون سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پیچھے ایک گدھے پر سوار تھا جسے عفیر کہا جاتا تھا، تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے معاذ! کیا تمہیں معلوم ہے کہ بندوں پر اللہ کا کیا حق ہے؟ یہ کہ وہ اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرائیں، اور بندوں کا اللہ پر حق یہ ہے کہ وہ اس شخص کو عذاب نہ دے جو اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراتا ہو“، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میں لوگوں کو خوشخبری نہ سنا دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں خوشخبری مت سناؤ، ورنہ وہ اسی پر بھروسہ کر بیٹھیں گے۔“