المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن يزيد أبو عبد الرحمن الحبلي، عن معاذ باب: عبداللہ بن یزید ابوعبدالرحمٰن حبلی کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17386
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عُقْبَةَ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي فَقَالَ: " إِنِّي لَأُحِبُّكَ يَا مُعَاذُ، لَا تَدَعْ أَنْ تَقُولَ فِي كُلِّ صَلَاةٍ: اللهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ " وَلَمْ يَذْكُرِ ابْنُ لَهِيعَةَ الصُّنَابِحِيَّترجمہ
…ابوزنباع روح بن فرج کے واسطے سے، وہ سعید بن عفیر سے، وہ ابن لہیعہ سے، وہ عقبہ یعنی ابن مسلم سے، وہ ابوعبدالرحمٰن حبلی سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: ”اے معاذ! میں تم سے محبت کرتا ہوں، ہر نماز میں یہ کہنا مت چھوڑنا: اے اللہ! مجھے اپنے ذکر، اپنے شکر اور اپنی اچھی عبادت پر مدد فرما۔“
ابن لہیعہ نے صنابحی کا ذکر نہیں کیا۔