المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عياش، عن معاذ باب: ابوعیاش کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ قَالَا: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ زَحْرٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ، عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنْ شِئْتُمْ أَنْبَأْتُكُمْ بِأَوَّلِ مَا يَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ، يَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: هَلْ أَحْبَبْتُمْ لِقَائِي؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ يَا رَبَّنَا، فَيَقُولُ: لِمَ؟ فَيَقُولُونَ: رَجَوْنَا رَحْمَتَكَ وَعَفْوَكَ، فَيَقُولُ: فَقَدْ وَجَبَتْ لَكُمْ رَحْمَتِي "…عبداللہ بن احمد بن حنبل کے واسطے سے، کہ مجھ سے عباس بن ولید نرسی نے بیان کیا، ح اور محمد بن عثمان بن ابی شیبہ کے واسطے سے، وہ یحییٰ حمانی سے، دونوں کہتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن مبارک نے بیان کیا، وہ یحییٰ بن ایوب سے، وہ عبیداللہ بن زحر سے، وہ خالد بن ابی عمران سے، وہ ابوعیاش سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو میں تمہیں وہ پہلی بات بتاؤں جو اللہ عزوجل فرمائے گا، وہ قیامت کے دن مومنین سے فرمائے گا: کیا تم میری ملاقات کو پسند کرتے تھے؟ وہ کہیں گے: ہاں، اے ہمارے رب! وہ فرمائے گا: کیوں؟ وہ کہیں گے: ہمیں تیری رحمت اور تیری معافی کی امید تھی، وہ فرمائے گا: تو میں نے تمہارے لیے اپنی رحمت واجب کر دی۔“