حدیث نمبر: 1738
حَدَّثَنَا خَيْرُ بْنُ عَرَفَةَ الْمِصْرِيُّ، ثنا عُرْوَةُ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا فِي السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ مَوْضِعُ قَدِمٍ وَلَا شِبْرٍ وَلَا كَفٍّ إِلَّا وَفِيهِ مَلَكٌ قَائِمٌ أَوْ مَلَكٌ رَاكِعٌ أَوْ مَلَكٌ سَاجِدٌ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ قَالُوا جَمِيعًا سُبْحَانَكَ مَا عَبَدْنَاكَ حَقَّ عِبَادَتِكَ، إِلَّا أَنَّا لَمْ نُشْرِكْ بِكَ شَيْئًا»
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ساتوں آسمانوں میں ایک قدم، ایک بالشت یا ایک ہتھیلی برابر بھی کوئی جگہ ایسی نہیں مگر اس میں کوئی فرشتہ کھڑا ہے، کوئی رکوع میں ہے یا کوئی سجدے میں ہے، تو جب قیامت کا دن ہوگا تو وہ سب مل کر کہیں گے: تو پاک ہے، ہم نے تیری عبادت کا حق ادا نہیں کیا، سوائے اس کے کہ ہم نے تیرے ساتھ کسی کو شریک نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1738
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 184، حدیث 1751