المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ومن غرائب حديث جابر بن عبد الله رضي الله عنه باب: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کی نادر روایات
حدیث نمبر: 1737
حَدَّثَنَا خَيْرُ بْنُ عَرَفَةَ الْمِصْرِيُّ، ثنا عُرْوَةُ بْنُ مَرْوَانَ الْعِرْقِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَا أَحْمَدُ وَأَنَا مُحَمَّدٌ وَأَنَا الْحَاشِرُ الَّذِي أَحْشُرُ النَّاسَ عَلَى قَدَمِي، وَأَنَا الْمَاحِي الَّذِي يَمْحُو اللهُ بِيَ الْكُفْرَ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ لِوَاءُ الْحَمْدِ مَعِي وَكُنْتُ إِمَامَ الْمُرْسَلِينَ وَصَاحِبُ شَفَاعَتِهِمْ»ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں احمد ہوں اور میں محمد ہوں، اور میں حاشر ہوں جس کے قدموں پر لوگوں کا حشر ہوگا، اور میں ماحی ہوں جس کے ذریعے اللہ کفر کو مٹائے گا، اور جب قیامت کا دن ہوگا تو لواء الحمد میرے ساتھ ہوگا، اور میں رسولوں کا امام اور ان کی شفاعت کرنے والا ہوں گا۔“