المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو شيبة، عن معاذ باب: ابوشیبہ کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت
حدیث نمبر: 17334
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ الْحَرِيشِ الْأَهْوَازِيُّ، ثنا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ السِّجِسْتَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي الْفَيْضِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا شَيْبَةَ يَقُولُ: كَانَ مُعَاذٌ يَمْشِي وَرَجُلٌ مَعَهُ، فَرَفَعَ حَجَرًا مِنَ الطَّرِيقِ، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ رَفَعَ حَجَرًا مِنَ الطَّرِيقِ كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةٌ، وَمَنْ كَانَتْ لَهُ حَسَنَةٌ دَخَلَ الْجَنَّةَ»ترجمہ
…ابوالفیض کے واسطے سے، وہ کہتے ہیں: میں نے ابوشیبہ کو یہ کہتے سنا: سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ چل رہے تھے اور ان کے ساتھ ایک آدمی تھا، تو انہوں نے راستے سے ایک پتھر اٹھایا، اس نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو راستے سے کوئی پتھر اٹھائے، اس کے لیے ایک نیکی لکھی جاتی ہے، اور جس کے لیے ایک نیکی ہو، وہ جنت میں داخل ہوتا ہے۔“