المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خالد بن معدان، عن معاذ بن جبل باب: خالد بن معدان کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17322
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيُّ، ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثنا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ الِاحْتِكَارِ مَا هُوَ؟ قَالَ: «إِذَا سَمِعَ بِرُخْصٍ سَاءَهُ، وَإِذَا سَمِعَ بِغَلَاءٍ فَرِحَ بِهِ، بِئْسَ الْعَبْدُ الْمُحْتَكِرُ، إِنْ أَرْخَصَ اللهُ الْأَسْعَارَ حَزِنَ، وَإِنْ أَغْلَاهَا اللهُ فَرِحَ»ترجمہ
…بقیہ بن ولید کے واسطے سے، وہ ثور بن یزید سے، وہ خالد بن معدان سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: احتکار (ذخیرہ اندوزی) کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب وہ (قیمت میں) کمی کی خبر سنے تو اسے برا لگے، اور جب مہنگائی کی خبر سنے تو خوش ہو، ذخیرہ اندوز کتنا برا بندہ ہے، اگر اللہ قیمتیں سستی کر دے تو وہ غمگین ہو، اور اگر مہنگی کر دے تو خوش ہو۔“