❮
❯
حدیث نمبر: 17280
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارِ الْبَصْرِيُّ قَالَا: ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَائِذُ اللهِ، قَالَ: قُلْتُ لِمُعَاذٍ: إِنِّي لَأُحِبُّكَ، وَأُحِبُّ حَدِيثَكَ، قَالَ: أَبْشِرْ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ الَّذِينَ يَتَحَابُّونَ مِنْ جَلَالِ اللهِ فِي ظِلِّ عَرْشِ اللهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ»
ترجمہ

عائذ اللہ (ابو ادریس خولانی) رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے کہا: میں آپ سے محبت کرتا ہوں، اور آپ کی حدیث سے بھی محبت کرتا ہوں، انہوں نے کہا: خوش ہو جاؤ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”بیشک وہ لوگ جو اللہ کی جلالت کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں، وہ قیامت کے دن اللہ کے عرش کے سائے میں ہوں گے، جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17280
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 78، حدیث 144