المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبادة بن نسي، عن عبد الرحمن بن غنم، عن معاذ باب: عبادہ بن نسی کی، عبدالرحمٰن بن غنم کے واسطے سے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17268
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ حُمَيْدٍ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نَسِيٍّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: مَرَّ بِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَسْلُخُ شَاةً، فَقَالَ لِي: «يَا مُعَاذُ هَاتِ - أَوْ أَرِنِي -» فَدَسَعَهَا دَسْعَتَيْنِ بَيْنَ اللَّحْمِ وَالْجِلْدِ، ثُمَّ قَالَ: «يَا مُعَاذُ هَكَذَا» ، ثُمَّ مَضَى إِلَى الصَّلَاةِترجمہ
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ میرے پاس سے گزرے جبکہ میں ایک بکری کی کھال اتار رہا تھا، تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے معاذ! لاؤ - یا: مجھے دکھاؤ -“ پھر آپ ﷺ نے اسے گوشت اور کھال کے درمیان دو بار دھکیلا، پھر فرمایا: ”اے معاذ! اس طرح کرو۔“ پھر آپ ﷺ نماز کی طرف چلے گئے۔