المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبادة بن نسي، عن عبد الرحمن بن غنم، عن معاذ باب: عبادہ بن نسی کی، عبدالرحمٰن بن غنم کے واسطے سے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17267
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ حَازِمٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا رِشْدِينَ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نَسِيٍّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: لَمَّا افْتَتَحَ شُرَحْبِيلُ بْنُ حَسَنَةَ قِنَّسْرِينَ أَصَابَ بِهَا بَقَرًا وَغَنَمًا فَقَسَمَهَا بَيْنَ النَّاسِ، وَبَقِيَتْ بَقَايَا، فَأَدْخَلَ ثَمَنَهَا فِي الْمَغَانِمِ. قَالَ ابْنُ غَنْمٍ: فَحَدَّثْتُ بِهِ مُعَاذًا فَقَالَ: «إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَسَمَ بَيْنَنَا مَاشِيَةَ خَيْبَرَ، فَبَقِيَتْ مِنْهَا بَقَايَا فَبَاعَهَا فَأَدْخَلَ ثَمَنَهَا فِي الْمَقَاسِمِ»ترجمہ
عبدالرحمٰن بن غنم اشعری رحمہ اللہ کہتے ہیں: جب سیدنا شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ نے قنسرین فتح کیا تو وہاں انہیں گائیں اور بکریاں ملیں، تو انہوں نے انہیں لوگوں کے درمیان تقسیم کر دیا، اور کچھ باقی بچ گئیں تو انہوں نے ان کی قیمت مالِ غنیمت میں شامل کر دی۔ ابن غنم کہتے ہیں: میں نے یہ بات سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو بتائی تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے خیبر کے مویشی ہمارے درمیان تقسیم کیے تھے، پھر ان میں سے کچھ باقی بچ گئے تو آپ ﷺ نے انہیں بیچ دیا اور ان کی قیمت (باقی) تقسیموں میں شامل کر دی۔