المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أنس بن مالك، عن معاذ بن جبل باب: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَمُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ قَالُوا: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، ثنا سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: أَتَانِي مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ فَقُلْتُ: مِنْ أَيْنَ جِئْتَ يَا مُعَاذُ؟ قَالَ: جِئْتُ مِنْ عِنْدِ نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: مَا قَالَ لَكَ؟ قَالَ: «مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُخْلِصًا دَخَلَ الْجَنَّةَ» فَقُلْتُ: فَأَذْهَبُ فَأُسْأَلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: اذْهَبْ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللهِ حَدَّثَنِي مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ أَنَّكَ قُلْتَ: «مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُخْلِصًا دَخَلَ الْجَنَّةَ» قَالَ: «صَدَقَ مُعَاذٌ، صَدَقَ مُعَاذٌ، صَدَقَ مُعَاذٌ»…سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے واسطے سے، انہوں نے انہیں یہ کہتے سنا: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے تو میں نے پوچھا: اے معاذ! کہاں سے آ رہے ہو؟ انہوں نے کہا: اللہ کے نبی ﷺ کے پاس سے آ رہا ہوں، میں نے پوچھا: انہوں نے آپ سے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا: آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اخلاص کے ساتھ اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ میں نے کہا: تو کیا میں جا کر نبی ﷺ سے (خود) پوچھوں؟ انہوں نے کہا: جاؤ۔ چنانچہ میں نبی ﷺ کے پاس حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے نبی! مجھے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ آپ نے فرمایا: ”جو شخص اخلاص کے ساتھ اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”معاذ نے سچ کہا، معاذ نے سچ کہا، معاذ نے سچ کہا۔“