المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أنس بن مالك، عن معاذ بن جبل باب: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17211
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا مُعَاذُ بْنُ عَوْذِ اللهِ، ثنا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ بِالْبَابِ، فَلَمَّا رَآهُ قَالَ: «يَا مُعَاذُ» قَالَ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: «مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ» فَقَالَ مُعَاذٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلَا أُخْبِرُ النَّاسَ؟ قَالَ: «دَعْهُمْ فَلْيَتَنَافَسُوا فِي الْأَعْمَالِ، فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَتَّكِلُوا عَلَيْهَا»ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے جبکہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ دروازے پر موجود تھے، تو جب آپ ﷺ نے انہیں دیکھا تو فرمایا: ”اے معاذ!“ انہوں نے عرض کیا: حاضر ہوں، یا رسول اللہ! آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اس حال میں مرے کہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراتا ہو، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میں لوگوں کو خبر نہ دے دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں رہنے دو تاکہ وہ نیک اعمال میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں، کیونکہ مجھے خدشہ ہے کہ وہ اسی پر بھروسہ کر بیٹھیں گے۔“