حدیث نمبر: 17210
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ هِصَّانَ بْنِ الْكَاهِلِ - قَالَ: وَكَانَ أَبُوهُ كَاهِنًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ - قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فِي إِمَارَةِ عُثْمَانَ فَإِذَا شَيْخٌ أَبْيَضُ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ يُحَدِّثُ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ
ترجمہ

عبداللہ بن احمد بن حنبل بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، وہ عبدالاعلیٰ بن عبدالاعلیٰ سے، وہ یونس بن عبید سے، وہ حمید بن ہلال سے، وہ ہصان بن کاہل سے روایت کرتے ہیں - اور ان کے والد جاہلیت میں کاہن تھے - وہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت کے زمانے میں مسجد میں داخل ہوا تو دیکھا کہ ایک سفید سر و داڑھی والے بزرگ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے واسطے سے رسول اللہ ﷺ سے حدیث بیان کر رہے ہیں، تو انہوں نے اسی جیسی حدیث بیان کی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17210
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 45، حدیث 74