حدیث نمبر: 17193
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْحَدَّادُ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا أَبِي، عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ الصَّبَّاحِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرُوا رَجُلًا عِنْدَهُ فَقَالُوا: مَا أَعْجَزَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اغْتَبْتُمْ أَخَاكُمْ» ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ قُلْنَا مَا فِيهِ، قَالَ: «إِنْ قُلْتُمْ مَا لَيْسَ فِيهِ فَقَدْ بَهَتُّمُوهُ»
ترجمہ

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس تھا، تو لوگوں نے آپ ﷺ کے پاس ایک شخص کا ذکر کیا اور کہا: وہ کتنا کمزور ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اپنے بھائی کی غیبت کی۔“ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم نے تو وہی کہا جو اس میں ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم نے وہ کہا جو اس میں نہیں تو تم نے اس پر بہتان باندھا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17193
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 39، حدیث 57