المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عروة بن الزبير، عن المسور بن مخرمة باب: عروہ بن زبیر کی سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17144
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ الْحَلَبِيُّ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، أَنَّ سُبَيْعَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ الْأَسْلَمِيَّةَ تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا وَهِيَ حَامِلٌ، فَلَمْ تَمْكُثْ إِلَّا يَسِيرًا حَتَّى وَضَعَتْ، فَلَمَّا تَعَالَّتْ مِنْ نِفَاسِهَا خُطِبَتْ، «فَاسْتَأْذَنَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النِّكَاحِ فَأَذِنَ لَهَا فَنَكَحَتْ»ترجمہ
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سبیعہ بنت حارث اسلمیہ رضی اللہ عنہا کے شوہر کا انتقال ہو گیا جبکہ وہ حاملہ تھیں، تو تھوڑی دیر کے بعد ہی ان کے ہاں بچہ پیدا ہو گیا۔ جب وہ نفاس سے صحت یاب ہوئیں تو انہیں نکاح کا پیغام آیا، تو انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے نکاح کی اجازت مانگی، آپ ﷺ نے انہیں اجازت دی، تو انہوں نے نکاح کر لیا۔