المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند معن بن يزيد السلمي باب: سیدنا معن بن یزید سلمی رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 17120
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، ثنا أَبِي، عَنْ جَدِّي، عَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَةِ، عَنْ مَعْنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: «خَاصَمْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَفْلَجَنِي، وَخَطَبَ عَلِيَّ فَأَنْكَحَنِي، وَبَايَعْتُهُ أَنَا وَجَدِّي»ترجمہ
سیدنا معن بن یزید سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے ایک مقدمہ پیش کیا تو آپ ﷺ نے میرے حق میں فیصلہ فرمایا، اور آپ ﷺ نے میری طرف سے نکاح کا پیغام دیا تو میری شادی کرا دی، اور میں نے اور میرے دادا نے آپ ﷺ سے بیعت کی۔