حدیث نمبر: 1712
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو مَعْمَرٍ الْقَطِيعِيُّ، ثنا هُشَيْمٌ، أَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، أَنَّ سَاحِرًا، كَانَ يَلْعَبُ عِنْدَ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ فَكَانَ يَأْخُذُ السَّيْفَ وَيَذْبَحُ نَفْسَهُ وَيَعْمَلُ كَذَا وَلَا يَضُرُّهُ «فَقَامَ جُنْدُبٌ إِلَى السَّيْفِ فَأَخَذَهُ فَضَرَبَ عُنُقَهُ» ثُمَّ قَرَأَ: {أَفَتَأْتُونَ السِّحْرَ وَأَنْتُمْ تُبْصِرُونَ} [الأنبياء: ٣]
ترجمہ

ابوعثمان نہدی بیان کرتے ہیں: ...ایک جادوگر ولید بن عقبہ کے یہاں کرتب دکھاتا تھا، وہ تلوار لے کر اپنے آپ کو ذبح کر لیتا اور اس طرح کے کام کرتا اور اسے کوئی نقصان نہ پہنچتا، تو جندب تلوار کی طرف اٹھے، اسے لے لیا اور اس کی گردن پر مار دی، پھر یہ آیت پڑھی: ”کیا تم دیکھتے بوجھتے جادو کے پاس آتے ہو؟“ [سورۃ الانبیاء: 3]۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1712
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 177، حدیث 1725