حدیث نمبر: 1711
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ، قَالَا: ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، حَدَّثَنِي جُنْدُبُ بْنُ سُفْيَانَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «سَيَكُونُ بَعْدِي فِتَنٌ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا وَيُمْسِي كَافِرًا وَيُصْبِحُ مُؤْمِنًا» ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينِ: فَكَيْفَ نَصْنَعُ عِنْدَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «ادْخُلُوا بُيُوتَكُمْ وَاحْمِلُوا ذِكْرِكُمْ» ، فَقَالَ رَجُلٌ: أَرَأَيْتَ إِنْ دُخِلَ عَلَى أَحَدِنَا بَيْتَهُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لِيُمْسِكْ بِيَدِهِ وَلْيَكُنْ عَبْدَ اللهِ الْمَقْتُولَ، وَلَا يَكُنْ عَبْدَ اللهِ الْقَاتِلَ، فَإِنَّ الرَّجُلَ يَكُونُ فِي فِئَةِ الْإِسْلَامِ، فَيَأْكُلُ مَالَ أَخِيهِ، وَيَسْفِكُ دَمَهُ، ويَعْصِي رَبَّهُ، وَيَكْفُرُ بِخَالِقِهِ وتَجِبُ لَهُ النَّارُ»
ترجمہ

شہر بن حوشب بیان کرتے ہیں: مجھ سے سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے بعد اندھیری رات کے حصوں کی طرح فتنے ہوں گے، آدمی ان میں صبح مومن ہوگا اور شام کو کافر، اور شام کو کافر ہوگا اور صبح مومن“، تو مسلمانوں میں سے ایک آدمی نے کہا: یا رسول اللہ، ہم اس وقت کیا کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے گھروں میں بیٹھ جاؤ اور اپنی زبان کو ذکر سے لگائے رکھو“، ایک آدمی نے کہا: اگر ہم میں سے کسی کے گھر میں گھس آیا جائے تو؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنا ہاتھ روک لے اور اللہ کا مقتول بندہ بنے، اللہ کا قاتل بندہ نہ بنے، کیونکہ آدمی مسلمانوں کی جماعت میں شامل ہوکر اپنے بھائی کا مال کھا لیتا ہے، اس کا خون بہا دیتا ہے، اپنے رب کی نافرمانی کرتا ہے اور اپنے خالق کا انکار کرتا ہے، تو اس کے لیے جہنم واجب ہو جاتی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1711
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 177، حدیث 1724